Friday, November 4, 2011

aaga syed abdullah





باسمہ تعالی
سلام علیکم
یہ بات بلکل غلط ہے کہ حضرت آيت اللہ سیستانی مدظلہ العالی قمہ زنی کی حمایت کرتے ہیں البتہ نجف میں ایک پاکستانی مجتہد ہیں جو اسکی حمایت کرتے ہیں ۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ رھبر کا پورا خطبہ غور سے پڑھیں آپ کے لئے سبھی سوالات کا جواب دریافت ہوگا ۔ یہ بھی جان لیجئے کہ یہ صرف قمہ زنی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ حضرت سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی اسلام کو بچانے کی تحریک ہے اس لئے یہ مسئلہ ہر مسئلے سے زیادہ مھم اور حساس ہے ۔اس کے علاوہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اگر رھبر نے فتوی دیا آپ عراق کا کیوں جواز پیش کرتے ہو ۔ شیعہ اسلامی حکومت صرف ایران میں ہے عراق میں نہیں آپ ایران میں قمہ زنی کریں پھر دیکھیں کتنے دن جیل کی ہوا کھانی پڑے گی ۔ خدا را مسئلے کی اھمیت کو سمجھئے اور دوسروں کو سمجھائيں کہ پوری دنیا ہماری دشمن ہے ہمیں چاہئے ہر اس عمل سے پرھیز کریں جس سے دشمن کو ہم پر حملہ کرنے تنقید کرنے کا جواز پیدا نہ ہو ۔
ما علینا الی البلاغ
والسلام

No comments:

Post a Comment